چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب، صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری مسافروں کے ساتھ افطاری کرنے پناہ گاہ پہنچ گئے

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب، صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری مسافروں کے ساتھ افطاری کرنے پناہ گاہ پہنچ گئے

امین بیت المال ملک اعظم اور چئیرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن بیورو فاطمہ چدھڑ بھی ساتھ تھے

پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو کوئی زحمت نہیں ہونی چاہیئے، یاور عباس بخاری کی ہدایت

 

صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سید یاور عباس بخاری افطاری کے وقت پناہ گاہ ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے اور وہاں قیام پذیر مسافروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر امین بیت المال پنجاب ملک اعظم اور چئیرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن بیورو فاطمہ چدھڑ بھی ان کے ساتھ تھے۔

سید یاور عباس بخاری اور ملک اعظم مسافروں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پناہ گاہ وزیراعظم عمران خان کا غریب پرور منصوبہ ہے۔ پناہ گاہوں میں دیگر شہروں سے آنے والوں کی بلا امتیاز خدمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر پناہ گاہوں کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔ اس ضمن میں کام جاری ہے۔ یاور عباس بخاری نے انچارج کو ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو کوئی زحمت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ بلاجھجھک اپنی شکایات رجسٹر میں درج کریں۔ امین بیت المال ملک اعظم نے کہا کہ رجسٹر شکایات کا باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کیا اور شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے۔ سحری اور افطاری کے وقت مسافروں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔

صوبائی وزیر نے افطاری کے دوران مسافروں کے مسائل بھی سنے اور لاہور آنے کی وجہ پوچھی۔ مسافروں نے پناہ گاہ میں سہولیات کی فراہمی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کی آمد کا شکریہ ادا کیا